پہیلیاں بوجھنا اور چیزوں کو دوسری نگاہ سے دیکھنا ایک اچھی دماغی ورزش ہوسکتی ہے جو دماغ کو فعال رکھتی ہے، آج ہم آپ کو ایسا ہی ایک معمہ بتانے جارہے ہیں۔
زیر نظر ویڈیو میں میز کے اوپر ایک نوٹ بک، کیمرہ، شیشہ، ریوبک کیوب، ٹوپی اور بلی کی فریم شدہ تصویر رکھی ہے۔
ویڈیو دیکھنے پر آپ کو لگے گا کہ یہ سب کچھ اصلی ہے، تاہم جیسے ہی ان شیا کی سمت تبدیل کی جائے گی آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ یہ ایک بصری دھوکا ہے۔
میز پر صرف ایک ہی اصلی شے موجود ہے جس کا علم جلد ہی آپ کو ہوجائے گا۔
اس ویڈیو کو یوٹیوب پر 75 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور صارفین اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔