تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

’آدھی رات کو پھوپھو نے گھر سے نکال دیا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں پھوپھو نے رابی کو گھر آدھی رات کو سے نکال دیا۔

ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں شجاع اسد (متین)، نیلم منیر (رابی)، سمیع خان (داؤد) گل رعنا (پھوپھو)، جاوید شیخ (متین کے والد) ودیگر اداکار مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ روز 10 ویں قسط نشر کی گئی جس میں متین کو مبینہ فراڈ کیس میں پولیس پکڑ کر لے گئی جس کے بعد پھوپھو جو پہلے ہی رابی اور متین کی شادی کے خلاف تھی انہوں نے اپنی بہو اور بھتیجی کو گھر سے نکال دیا۔

رابی آدھی رات کو جب گھر پہنچیں تو بہن نے ان سے بہن نے خیریت دریافت کی اور پوچھا کہ متین کہاں ہیں اس حال میں کیوں آئی ہو کیا ہوا ہے؟ اس پر رابی نے بڑی بہن کو بتایا کہ متین کو پولیس لے گئی اس کے بعد پھوپھو نے آدھی رات کو گھر سے نکال دیا ہے۔

رابی کہتی ہیں کہ میں گھر جانا چاہتی ہوں پھر بڑی بہن انہیں سمجھا کر گھر کے اندر لے جاتی ہیں اور گھر والوں کو ساری کہانی بتاتی ہیں۔

ان کی والدہ کہتی ہیں کہ اقبال (بھائی) کو فون کرکے کہو فوری گھر پہنچے وہی جاکر پھوپھو کی خبر لے گا۔

اگلی قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ متین کو پولیس نے رہا کردیا ہے لیکن رابی میکے میں ہی موجود ہیں اور متین کہتے ہیں کہ اگر انہیں اپنی بیٹی اتنی ہی معتبر ہے تو اپنے پاس رکھیں۔

کیا پھوپھو رابی اور متین کو جدا کرکے اس کی دوسری شادی کروادیں گی؟ کیا داؤد رابی سے شادی کرلیں گے؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل پیار دیوانگی ہے ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں