تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

’یہ کیا ہورہا ہے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ کے پہلی قسط نشر کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں سمیع خان، نیلم منیر، شجاع اسد (متین)، گل رعنا اور دیگر اداکار مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس کی پہلی قسط گزشتہ روز نشر کی گئی۔

نیلم منیر شجاع اسد سے محبت کرتی ہیں اور اپنی پھوپھو اور بہن کی مخالفت کے باوجود وہ اس سے ملنے کا سلسلہ جاری رکھتی ہیں اور اس کے لیے وہ کوئی نہ کوئی بہانہ نکال ہی رہتی ہیں۔

نیلم منیر کالج جا رہی ہوتی ہیں لیکن ان کی بہن انہیں شجاع کے ساتھ جانے سے منع کردیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ تمہیں میرے ساتھ ہی چلنا ہوگا ادھر شجاع موٹرسائیکل پر کھڑے نیلم کا انتظار کررہے ہوتے ہیں۔

شجاع کو یوں کھڑا دیکھ کر نیلم منیر اپنی چپل توڑ کر بہانہ بناتی ہیں اور بہن سے کہتی ہیں کہ میں دوسری چپل پہن کر آتی ہوں اور دور جاکر کھڑی ہوجاتی ہیں کہ بہن چلی جائے تو وہ شجاع کے ساتھ جاسکیں۔

ہوتا بھی ایسا ہی ہے نیلم منیر شجاع کے پاس آتی ہیں اور ان کے ساتھ جانے لگتی ہیں لیکن دور سے پھوپھو کھڑی یہ سب دیکھ رہی ہوتی ہیں اور سوچنے لگ جاتی ہیں کہ یہ ہو کیا رہا ہے۔

کیا ڈرامے میں نیلم منیر اپنی محبت شجاع کو پاسکیں گی یا پھر ان کی شادی کسی اور سے کردی جائے گی، یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل پیار دیوانگی ہے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں