منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

’شادی کرلو میری جان چھوڑو‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں رابی نے داؤد کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں شجاع اسد (متین)، نیلم منیر (رابی)، سمیع خان (داؤد) گل رعنا (پھوپھو شمیم)، جاوید شیخ (متین کے والد) ودیگر اداکار مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ 12ویں قسط میں دکھایا گیا کہ داؤد کی وجہ سے متین اور رابی کی رشتے میں دراڑ آرہی ہے کیونکہ پھوپھو شمیم، داؤد کو لے کر رابی پر تنقید کرتی ہیں اور انہیں گھر سے بھی نکال دیتی ہیں۔

- Advertisement -

داؤد رابی سے کہتے ہیں کہ ’کاش میں تمہارے لیے کچھ کرسکتا تمہاری اس اداسی اور آنسوؤں کو ختم کرسکتا، اس حال میں تمہیں دیکھ کر مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے۔‘

رابی کہتی ہیں کہ ’تم ایک کام کیوں نہیں کرلیتے شادی کرلو اور میری جان چھوڑو۔‘ داؤد کہتے ہیں کہ ’ضرور کرلیتا اگر تم جیسی کوئی اور مل جاتی۔‘

ڈرامے کی 13ویں قسط میں دکھایا گیا ہے کہ رابی سسرال واپس واپس آجاتی ہیں لیکن متین اور ان کے درمیان تلخیاں ختم نہیں ہوتیں۔

’پیار دیوانگی ہے‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ضرور دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں