(4 دسمبر 2025): معروف ٹاک ٹاکر پیاری مریم بچے کی پیدائش کے دوران انتقال کر گئیں۔
مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم، جو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک بھی لاکھوں لوگوں کی پسندیدہ تھیں، اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔
اپنی سادگی، نرم گفتار اور روزمرہ زندگی کے خوبصورت وی لاگز کی وجہ سے وہ کروڑوں دلوں پر راج کرتی تھیں، ان کا اندازِ گفتگو اور مسکراتا چہرہ ہر ایک کو اپنا بنا لیتا تھا۔
پیاری مریم کی شادی فیلو انفلوئنسر احسن علی سے ہوئی تھی، مریم جڑواں بچوں کی ماں بننے والی تھیں بدقسمتی سے ڈلیوری کے دوران پیچیدگیاں پیدا ہوئیں اور پیاری مریم ماں اور دونوں بچوں سمیت اللہ کو پیاری ہو گئیں۔ تینوں کی موت کی تصدیق ان کی آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی ہے۔
یہ افسوسناک خبر مریم اور احسن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شیئر کی گئی، جہاں خاندان نے پرائیویسی کی درخواست کی اور سب کے لیے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔
جس میں کہا گیا کہ پیاری مریم اللہ کو پیاری ہو گئی ہیں، اسٹوری میں مداحوں اور چاہنے والوں سے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مریم کے مداحوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے اہلِ خانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



