تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

بھارت: دیوقامت اژدھے نے شہریوں کی دوڑیں لگوا دیں

ممبئی: بھارتی شہر ممبئی کے مشرقی ایکسپریس ہائی وے پر دیو قامت اژدھے نے شہریوں کی دوڑیں لگوا دیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے ایکسپرس ہائی وے پر 14 فٹ لمبے اژدھے کو دیکھ کر شہری خوفزدہ ہوگئے۔اس موقع پر وہاں موجود موٹر سائیکل سواروں نے ہائی وے کے قریب ڈیوٹی پر مامور ٹریفک کانسٹیبل کو اژدھے کے بارے میں بتایا۔

ٹریفک کانسٹیبل نے فوری طور پر ہائی وے کی اس لین کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جہاں اژدھا موجود تھا۔ اس دوران دیو قامت اژدھا ایک کار کے پچھلے ٹائر کے ساتھ لپٹ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور طویل جدوجہد کے بعد کار سے اژدھے کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب رہے۔بعدازاں ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے 14 فٹ لمبے اژدھے کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

پولیس آفیسر نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران 1 گھنٹے تک ٹریفک جام رہا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

- Advertisement -