تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اژدھے نے گیدڑ کو دبوچ لیا لیکن تصویر میں تتلی کہاں چھُپی ہے؟

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جس میں صارفین کی ذہانت کو جانچا جاتا ہے اور صارفین بھی اس طرح کی تصویروں کے جواب تلاش میں دلچسپی لیتے ہیں۔

ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑے اژدھے نے گیدڑ کو دبوچا ہوا ہے اور اس کے گرد ہی ایک تتلی موجود ہے آپ نے تلاش کرنا ہے کہ تصویر میں ’تتلی‘ کہاں موجود ہے۔

تصویر میں اژدھے کے اوپر تتلی پر پھیلائے سکون سے بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہے اگر آپ دھیان سے دیکھیں گے تو باآسانی تتلی کو تلاش کرسکیں گے۔

اکثر صارفین اژدھے کے اوپر بیٹھی کو تتلی کو تلاش کرنے میں ناکام رہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میں اب بھی تتلی کو تلاش کررہا ہوں لیکن مجھے تو کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ ’میں الجھن کا شکار ہوں کہ تتلی کہاں ہے؟‘

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ تتلی اژدھے کے اوپر کیا کررہی ہے؟‘ لیکن کوئی صحیح جواب نہیں دے سکا۔

کیا آپ تتلی کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے اگر نہیں آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں، نیچے اسکرول کریں اور جواب حاضر ہے۔

Comments

- Advertisement -