ابوظبی: پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے اکیسویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دے دیا۔
ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پشاور زلمی نے شیرفین کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے اور سلطانز کو جیت کے لیے 167 کا ہدف دیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور حیدر علی نے بیٹنگ کا شاندار آغاز کیا، جس کے بعد 71 کے مجموعی اسکور پر کامران اکمل عمران طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے۔
‘BLESSING’ your timeline with this 😉 @BMuzarabani l #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #MSvPZ pic.twitter.com/giZExcGinb
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 13, 2021
پشاور زلمی کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک تھے جو بغیر کوئی رن بنائے نوجوان گیند باز شاہ نواز دھانی کا شکار بنے، یوں 71 کے مجموعی اسکور پر دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے، بعد ازاں 84 کے مجموعی اسکور پر حیدر علی 28 رنز بنا کر موزارابانی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
مجموعی اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ہوا ہی تھا کہ 88 رنز پر روومان شاہ نواز دھانی کی گیند پر وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں میں کیچ تھما گئے، بعد ازاں شیر فین اور ملر نے ذمہ دارانہ انداز سے بیٹنگ کر کے اسکور کو 117 تک پہنچایا۔
We were waiting for it 🥺
Dahani restores balance in this universe with his celebration. 🤙🏼#MatchDikhao l #HBLPSL6 I #MSvPZ pic.twitter.com/eQjZsfaO0o— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 13, 2021
ابھی اسکور 117 پر پہنچا تھا کہ ڈیوڈ ملر موزرابانی کی گیند پر پویلین روانہ ہوئے، اس دوران شیرفین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چار چھکوں اور2 چوکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ آخری اوور میں رن لینے کی کوشش میں وہ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، نئے آنے والے کھلاڑی عمید آصف نے آخری گیند پر چوکا لگا کر اننگز کا اختتام کیا۔
✊🏼 Lighting up your feed with this @ShahnawazDahani spell! #MatchDikhao l #HBLPSL6 I #MSvPZ pic.twitter.com/5pqUro4aJh
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 13, 2021
پشاور زلمی کی جانب سے شیرفین سب سے زیادہ 56 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کامران اکمل 35، حیدر علی 28، ڈیوڈ ملر 22 رنز بنا سکے۔ زلمی کے تین کھلاڑی ڈبل ہندسے میں داخل نہ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شاہ نواز دھانی چار وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے جبکہ بلیسنگ موزارابانی صرف ایک وکٹ ہی حاصل کرسکے۔
ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا آغاز کامیابی کیساتھ کیا تھا، جہاں انہوں نے دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو ہرا کر دو اہم پوائنٹس حاصل کئے تھے، اس کے باوجود ملتان کو پلے آف مرحلے میں جانے کیلئےکامیابی کا تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔
اس سے قبل آج کھیلے گئے پی ایس ایل سکس کے بیسویں میچ میں عمدہ بولنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دی۔