The news is by your side.

Advertisement

ق لیگ سپورٹرزنےاہم شاہراہوں پرپرویز الٰہی کے حق میں پینا فلیکس لگادیئے

لاہور : مسلم لیگ (ق) کے مرکزی دفتر کے باہر کارکنوں نے چوہدری پرویز الہٰی کے لیے وزیراعلیٰ کے بینرز آویزاں کردئیے۔

وفاق اور پنجاب میں حکومتوں کی تبدیلی کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی تگ و دو جاری ہے اور حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما پرویز الہٰی بھی خود کو وزارت اعلیٰ کے خواہش مند ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ق لیگ کے ورکرز بھی متحرک ہوچکے ہیں، کارکنوں نے ق لیگ کے مرکزی دفتر کے باہر وزیراعلیٰ کے پینا فلیکس آویزاں کردئیے ہیں۔

ق لیگ کے سپورٹرز نے اہم شاہراہوں پر بھی پرویز الہٰی کے حق میں پینا فلیکس لگائے ہیں، جن پر آویزاں پینا فلیکس پر ‘وزیراعلیٰ پنجاب ضروری ہے چوہدری پرویز الہٰی’ کے الفاظ درج ہیں۔

پینافلیکس مسلم لیگ ق لاہور یوتھ ونگ صدر شیخ فیصل کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پرویز الٰہی کی جانب سے انٹرویو میں وزیر اعلیٰ پر بات کی گئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں