بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

ایم کیو ایم کے بانی نے کبھی پاکستان کو تسلیم ہی نہیں کیا،عبدالقادر بلوچ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے کبھی پاکستان کو تسلیم ہی نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبد القادر بلوچ نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ایک پاگل سے چھٹکارا حاصل کر لیا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں باقی سب صاف ہے، انہوں نے کہا کہ بتایا جائے 1984میں مزار قائد کے سامنے پاکستان کا پرچم کس نے جلایا الطاف حسین کس بنیاد پرجیل گئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں جا کر الطاف حسین نے کیوں کہا کہ پاکستان کا بننا بڑی غلطی تھی، اسے کب تک ذہنی کیفیت کا نام دیا جائے، پاکستان کے لئے قربانیوں کا ذکر نہ کیا جائے نہ ہی خود کو بانیان پاکستان کہا جائے اس سے ہماری دل آزاری ہو تی ہے۔

عبد القادر بلوچ نے کہا کہ الطاف حسین سے دوری اختیار کرنے کے فاروق ستار کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

قومی اسمبلی میں انکوائری کمیشن دو ہزار سلہ بل بھی پیش کیا گیا، اپوزیشن نے اس بل کو مسترد کیا اور کہا کہ اس بل کا کوئی فائدہ نہیں ،حکومت وزیراعظم کو پاناما لیکس سے بچانا چاہتی ہے، جسے مسترد کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں