The news is by your side.

Advertisement

متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ سندھ کو تقسیم کرنے کی سیاست کی، قادر مگسی

کراچی : چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی قادر مگسی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ سندھ کو تقسیم کرنے کی سیاست کی، ترقی پسند پارٹی ایم کیوایم کے آئین میں ترمیمی بل کیخلاف جدوجہد کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، قادر مگسی نے کہا کہ آرٹیکل239میں ترمیم کا مطالبہ صوبائی حقوق کی خلاف ورزی ہے، نسل پرستی کی بنیاد پر بنی متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ سندھ کو تقسیم کرنے کی سیاست کی.

ترقی پسند پارٹی ایم کیوایم کے اس بل کیخلاف جدوجہد کررہی ہے۔ پی ٹی آئی اراکین نے بھی ایم کیوایم کے بل پر خاموشی اختیار کی لیکن ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

قادر مگسی نے کہا کہ ملک توڑنے کی بات کرنے والوں کو پھر سے وزیر بنایا جاتا ہے، بیرسٹر فروغ نسیم نے10سال تک بانی ایم کیوایم کی مدد کی اب انہیں وفاقی وزیر بنا دیا گیا۔

چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی نے مزید کہا کہ سوچی سمجھے سازش کے تحت شہر کراچی کے نالوں سے کچرا نکال کر پورے شہرکو گندہ کیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں