اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

مریم نواز کو مشورہ دیں تو وہ انگلی توڑنے پر آ جاتی ہیں، قادر مندوخیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(6 جنوری 2026): رہنما پیپلز پارٹی قادر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ مریم نواز کو اتحادی کی حیثیت سے مشورہ دیں تو وہ انگلی توڑنے پر آ جاتی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اتحادی کی حیثیت سے مشورہ دیں تو وہ انگلی توڑنے پر آ جاتی ہیں، یہ کہتے ہیں خبردار کسی نے پنجاب کی طرف دیکھا۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنی اتحادی کو خبردار کر رہی ہیں تو پھر آئی جی کیا مجال کہ کچھ کہہ سکے۔

قادر خان مندوخیل نے کہا کہ مریم نواز نے اعلان کیا تھا کہ پنجاب میں ہم موٹرویز بنائیں گے، کراچی ملک کو 70 فیصد ریونیو دیتا ہے، این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے 34 فیصد پنجاب کو مل رہا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز لاہور میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کو زیادہ پیسہ ملنے کا جھوٹ بولا جاتا ہے، پیسہ ہر صوبے کے پاس ہے، صرف کام کرنےکی نیت اور ارادے کی کمی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے دل کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، پنجاب کے اسپتالوں میں دوسرے صوبوں کے مریضوں کا علاج ہو رہا ہے، دوسرے صوبوں کے لوگ ہارٹ سرجری کے لیے اپنے مریضوں کو پنجاب لاتے ہیں.

مریم نواز کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں کے طلبہ بھی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں پڑھ رہے ہیں، ہمارے ذہنوں میں دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیےکوئی تفریق نہیں، میں پنجابی، سندھی، پختون کی تفریق نہیں کرتی اس سے ملک کمزور ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں