تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

قادر پٹیل کے الزامات پر تحریک انصاف کا ردعمل آگیا

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے عمران خان پر عائد کردہ سنگین الزامات پر تحریک انصاف کا ردعمل آگیا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے ردعمل میں کہا ہے کہ قادرپٹیل کی پریس کانفرنس بےشرمی کی عمدہ ترین مثال ہے لاقانونیت اور آئین کی پامالی کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ملک کو بنانا ریپبلک بنانے کے بعد جھوٹ کا بازار گرم کیا جا رہا ہے قادرپٹیل پہلے آصف زرداری کی عدالت میں جمع رپورٹ دیکھ لیتے، آصف زرداری نے رہائی کیلئے پاگل پن کا سرٹیفکیٹ اپنے ہاتھوں سے دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاقانونیت پر کھڑی سرکار پر قوم ہی نہیں دنیا بھی حیران ہو رہی ہے ریاست ان اوباشوں کو بےلگام چھوڑنے کے بجائے لگام ڈالے۔

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پبلک کر دی جس میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت قادر پٹیل نے بتایا کہ عمران خان کو گرفتاری کے بعد پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا میڈیکل ہوا لیکن رپورٹ جمع ہونے سے پہلے ہی ان کو رہا کر دیا گیا، رپورٹ سے پہلے ہی ان کو مثالی انصاف فراہم کر دیا گیا۔

قادر پٹیل نے بتایا کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پبلک دستاویز ہے جو سامنے رکھ رہا ہوں، عمران خان 5 سے 6 ماہ بھاری پلاسٹر پاؤں پر لے کر گھومتے رہے، کسی کے پاؤں پر زخمی آ جائے تو کیا کوئی اسے پلاسٹر کرتا ہے؟ چمڑی پر پلاسٹر کرنے والاعمران خان دنیا کا واحد آدمی ہوگا، وہ پلاسٹر لے کر گھومتے رہے لیکن فریکچر نہیں تھا۔

Comments

- Advertisement -