منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی کے کئی رہنماوٗں کے عزیربلوچ سے تعلقات تھے: عبدالقادر پٹیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنماء عبدالقادری پٹیل نے رینجرز کی جانب سے کی جانے والی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ پی پی پی کے کئی رہنماء عزیر بلوچ سے مدد لیتے رہے ہیں۔

عبدالقادر پٹیل کو رینجرز نے ڈاکٹرعاصم کیس میں تفتیش کے لئے طلب کیا تھا، ڈاکٹرعاصم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا تھا کہ عبدالقادر پٹیل دہشت گردوں کے علاج کے لئے انہیں فون کرتے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رینجرز کے تفتیشی افسران نے قادر پٹیل سے انتہائی اہم نوعیت کے کئی سوال پوچھے تو وہ ان کے اطمینان بخش جواب نہیں دے سکے۔

رینجرز کے افسران نے جب قادر پٹیل سے سوال کیا کہ وہ لیاری کے بدنامِ زمانہ دہشت گرد اور گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کو کیسے جانتے ہیں۔ جواب میں قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ سے ان کے پرانے تعلقات ہیں ، پیپلز پارٹی کے کئی رہنما اس سے ملتے رہے ہیں اور مختلف معاملات میں اس کی مدد لیتے رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹوکے سیکیورٹی آفیسر خالد شہنشاہ جو کہ بینظٰیر کیس اہم گواہ بھی تھے، ان کے قتل سے متعلق پوچھے گئے سوال پر قادرپٹیل نے اظہارِلاعلمی کیا۔

دورانِ تفتیش عبدالقادرپٹیل کا فشارِ خون ( بلڈ پریشر) بھی بلند ہوگیا اوروہ باربارپانی طلب کرتے رہے، اس موقع پر رینجرز کے ڈاکٹر بھی موجود تھے جو کہ عبدالقادر پٹیل کا معائنہ کررہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں