site
stats
پاکستان

عزیربلوچ کیس: عبدالقادرپٹیل نے رینجرزسے 28 مارچ تک کی مہلت طلب کرلی

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنماءعبدالقادر پٹیل نے رینجرز سے 28 مارچ تک کی مہلت طلب کرلی، رینجرز نے انہیں عزیربلوچ کیس میں تفتیش کے لئے طلب کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق عزیربلوچ کیس میں رینجرزنے پیپلز پارٹی کے رہنماء عبد القادرپٹیل کوآج طلب کررکھا تھا۔

عبد القادرپٹیل کا کہنا ہے کہ وہ لندن میں ہیں اٹھائیس مارچ کو ر رینجرز کے سامنے پیش ہوکر اپنا موقف بیان کریں گے۔

پیپلزپارٹی کےرہنماعبدالقادرپٹیل نےواضح کردیا کہ وہ عزیربلوچ کیس کےحوالےسےرینجرزکےسامنےضرور پیش ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ایٹ دی الیونتھ آورمیں وسیم بادامی کےسوال کے جواب میں کہاکہ انتیس فروری کورینجرزکاخط ملا، انہوں نے رینجرز کو جوابی خط لکھا ہے کہ انہیں 28 مارچ تک کی مہلت دی جائے۔

واضح رہے کہ عزیربلوچ کیس میں سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزا پہلے ہی اپنا بیان ریکارڈکراچکےہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top