The news is by your side.

Advertisement

سلمان تاثیرکے قاتل ممتازقادری نے خود کشی کی دھمکی دے دی

راولپنڈی: سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم ممتاز قادری نے جیل حکام کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسے اس کے اہلِ خانہ سے تنہائی میں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تو وہ خودکشی کرلے گا۔

ممتازقادری اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہے اورسپریم کورٹ نے اس کی موت کی سزا برقراررکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جب ممتاز قادری کے رشتے دار اس سے ملنے کے لئے آئے توسیکیورٹی خدشات کی بنا پراس کی ملاقات آہنی جالی والے کمرے میں کرائی گئی۔ ممتاز قادری نے جیل حکام کے اس عمل پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ آئندہ اگر اس کی ملاقات علاحدہ کمرے میں نہیں کرائی گئی تو وہ خودکشی کرلے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممتاز قادری کی جانب سے دی جانے والی دھمکی کے بعد جیل حکام نے اسے علیحدہ کمرے میں ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔

ممتازقادری پولیس کی جانب سے سابق گورنر پبنجاب سلمان تاثیر کی سیکیورٹی معمورتھا اوراس نے4 جنوری، 2011کوانہیں قتل کردیا تھا۔

سپریم کورٹ کے بنچ نے گزشتہ دنوں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں ممتاز قادری کی سزائے موت کو معطل کرنے کے لئے دائر کردہ اپیل کی سماعت کی اورتمام ترثبوتوں کا یکسرِنوجائزہ لینے کے بعد اس کی سزا برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں