ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

قائم علی شاہ کی لنکن لائبریری کی افتتاحی تقریب میں شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لیاقت میموریل لائبریری کراچی میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اورپاکستان میں تعینات امریکی سفیرڈیویڈ ہیل نے لنکن کارنر لائبریری کا افتتاح کیا۔

لیاقت میموریل لائبریری کراچی میں امریکی سفارتخانے کی تعاون سے جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ لنکن کارنرلائبریری کے افتتاح کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں سابق وزیراعلیٰ سندھ اورامریکی سفیر سمیت تعلیم کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیرڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ لنکن کارنرلائبریریاں دنیا بھرکے ایک سو انہتر ملکوں میں سات سو مقامات پرکام کرورہی ہیں جبکہ پاکستان کے مختلف شہروں میں اب تک اٹھارہ ایسے لنکن کارنرز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لئے ضروری ہے کہ تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے۔

امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں امریکہ کی سب سے بڑی سکالرشپ پروگرام جاری ہے، جس کے ذریعے پاکستان کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد امریکہ کی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پیشہ وارانہ تعلیم حاصل کرتے ہیں اوراس سال بھی ایک سو پچاس سے زائد طلبہ و طالبات ایم-فل اور پی-ایچ-ڈی کے حصول ک لئے فل برائڈ پروگرام کے ذریعے امریکہ گئے ہیں جو کہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستانی معاشرے کی ترقی میں کردارادا کریں گے۔

لیاقت میموریل لائبریری کے ڈائریکٹربشیر ابڑو کا کہنا تھا کہ کراچی میں موجود امریکن قونصل خانے کے ساتھ مل کرلائبریری کو مزید جدت دی ہے۔

تھری ڈی پرنٹراورجدید ٹیکنالوجی سےآراستہ اس لائبریری کے قیام کو طالب علموں نے بھی بے حد سراہا۔

کراچی کے ایک کالج میں زیر تعلیم طالبہ اقراء سہیل نے کہا کہ ’’معاشرے میں تحقیق کے فروغ کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ لائبریریوں کا قیام ناگزیر ہے‘‘۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں