پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

عمر80 سال سے زائد مگر دل جوان ہے، قائم علی شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کیساتھ زیادتی ہورہی ہے ، یہ معاملہ جعلی اکاؤنٹس کا نہیں بلکہ سندھ کی حدود کا ہے، نیب کے نوٹس کا جواب ہے کہ عمر 80 سال سے زائد لیکن دل جوان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہماری قیادت اور دیگرلوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جب نوٹس ملا تو معلوم ہوا یہ کیس سندھ میں 2 سال میں تفتیش ہوا، مجھ سے ابھی تک جعلی اکاؤنٹ کی بات نہیں کی گئی۔

سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کیساتھ زیادتی ہورہی ہے، میری عمر80سال سےزائدہے مگردل جوان ہے، میں واک کرتا ہوں ایسی ویسی کوئی عادت نہیں۔

- Advertisement -

سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا مجھے تو اس کیس کا پتہ ہی نہیں ہے، یہ کیس 2سال تک سندھ میں تحقیقات کرایا گیا ، یہ معاملہ جعلی اکاؤنٹس کا نہیں بلکہ سندھ کی حدود کا ہے ، چیئرمین نیب کی تعیناتی میرٹ پرکی گئی ہو گی ، نیب نے ماضی میں کبھی نہیں بلایا۔

اس سے قبل جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز پہنچے ، ذرائع نیب کا کہنا تھا کہ
سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو سوالنامہ بھی بھجوا دیا گیاتھا، بھجوایا گیا سوالنامہ 20 سوالوں پرمشتمل ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ کو نیب میں دوسری بار طلب کیا گیا ہے، قائم علی شاہ روشن سندھ کیس میں ملزم نامزد ہیں ، ملزم پرسندھ کے اضلاع میں سولر کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں