The news is by your side.

Advertisement

پاک سرزمین پارٹی کا پانچ لاکھ وکٹیں گرانے کا دعویٰ

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی نے آج کے جلسے کے بعد ایک سے پانچ لاکھ وکٹیں گرانے کا دعویٰ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج کے جلسے کے بعد دوسری جماعتوں کے لوگ جوق درجوق ان کی جماعت میں شامل ہوں گے۔

کراچی میں باغ جناح پر جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انیس قائم خانی اور دیگر رہنما پہنچ چکے ہیں اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ پورے ملک کو پیٖغام دے گا کہ کراچی کے شہری را کے ایجنٹ نہیں بلکہ محب وطن لوگ ہیں۔

اپنی سابقہ جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پتنگیں کٹنے کا سلسلہ زورو شور سے جاری ہے اور مستقبل میں بھی اسی زور و شور سےجاری رہے گا، ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ایک سے پانچ لاکھ افراد پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کو عوامی حمایت حاصل ہے اور امید ہے کہ تمام معاملات پرامن اور منظم طریقے سے انجام پذیر ہوں گے۔

رینجرز کی فنڈنگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ جنہوں نے یہ الزام لگایا ہے وہ خود را سے فنڈز لیتے رہے ہیں اورانہی سے اس حوالے سے سوال کیا جانا چاہیے۔

انہوں جلسہ گاہ میں سیکیورٹی کے حوالے سے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آج کے جلسے کے بعد پاک سرزمین پارٹی ملک بھر میں نظر آئے گی۔

انیس قائم خانی نے دعویٰ کیا کہ جلسے میں شرکت کے لئے اندرون سندھ کے علاوہ لاہور،اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں سے قافلے جلسے میں شرکت کے لئے آرہے ہیں۔

کراچی میں مزارقائد کے بالمقابل باغ جناح میں آج ہونے والے اسے جلسے میں پاک سرزمین پارٹی نے ایک لاکھ کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے لئے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے گزشتہ ماہ کے اوائل میں دبئی سے کراچی واپس آکر متحدہ قومی موومنٹ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور 23 مارچ کو اپنی علیحدہ پارٹی کے قیام کااعلان کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں