لاہور: پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، قیصر امین بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے.
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کے خلاف ان کے قریبی ساتھی قیصر امین بٹ نے بیان ریکارڈ کرادیا۔
ذرائع کے مطابق قیصرامین بٹ نے نیب کےسامنے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا ہے، ان کے بیان میں کئی بڑے ناموں کو بے نقاب کر دیا.
اطلاعات کے مطابق قیصرامین بٹ نےاپنا بیان چیئرمین نیب کے سامنے ریکارڈکرایا. اس واقعے کو پیراگون کیس میں اہم پیش رفت تصور کیا جارہا ہے.
چیئرمین نیب نے پیراگون سٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کی، جس کے بعد دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کرا گیا۔
عدالت نے نیب کو خواجہ سعد رفیق کو 5 دسمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا
یاد رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی۔
واضح رہے کہ 26 نومبر 2018 کو لاہور کورٹ نے نیب کو سابق وفاقی وزیر ریلوے کو 5 دسمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔