اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

اسٹیج اداکار قیصر پیا کا موبائل فون چور لے کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں اسٹیج اداکار قیصر پیا کا موبائل فون چور لے کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں قیصر پیا کا فون نوسرباز لے اڑے جس کا مقدمہ گارڈن ٹاؤن پولیس نے درج کرلیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق گاڑی رکی تو نوسرباز نے ہاتھ مارا اور جھگڑا شروع کردیا۔

قیصر پیا نے بتایا کہ دوسرا نوسرباز گاڑی کی دوسری سائیڈ سے قیمتی موبائل فون چرا کر لے گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں مزاحیہ اداکار قیصر پیا  کی علامہ اقبال ٹاؤن کی رہائشگاہ سے گاڑی کے شیشے چوری ہوگئے  تھے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ شلوار قمیض میں ملبوس شیشہ چور بڑے آرام سے موٹر سائیکل پر آتا ہے اور قیصر پیا کی گاڑی کےدونوں اطراف سے شیشے جھٹکے سے  اتار کر موٹر سائیکل پر جس طرف سے آیا تھا اسی طرف واپس چلا گیا۔

قیصر پیا نے تھانہ اقبال ٹاؤن میں شیشے چوری ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں