تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

مرحوم اداکارعرفان خان کے بیٹے بابل کی فلم ’قلا‘ کا ٹریلر جاری

بالی ووڈ کے مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان کی ڈیبیو فلم ’قلا‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان فلم ’قلا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، فلم یکم دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

’قلا‘ میں بابل خان، ترپتی ڈمری مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، دیگر کاسٹ میں اشیش سنگھ، اویناش راج شرما، نیر راؤ، سواستیکا مکھرجی، امیت سیال، امیت تری ویدی، ورون گروور، کوثر منیر ودیگر شامل ہیں۔

فلم کی ہدایت کار انویتا دتہ ہیں جبکہ اسے کرنیش ایس شرما نے پروڈیوس کیا ہے۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ترپتی ڈمری گلوکارہ ہیں جس میں ان کا عروج اور زوال دکھایا گیا ہے جیسے جیسے وہ کامیاب ہوتی جاتی ہیں وہ اپنی حقیقت کا احساس کھونے لگتی ہیں اور ان کے مقابل بابل خان آجاتے ہیں۔

فلم کے ٹریلر کو ریلیز ہوتے ہی ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور مداح بابل خان اور ترپتی ڈمری کی اداکاری کو سراہا رہے ہیں۔

اس سے قبل فلم کا ٹیزر اور فرسٹ لک اوٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر جاری کیا گیا تھا۔

فلم سے متعلق بابل خان کا کہنا تھا کہ میں نے اسکرپٹ کے بارے میں جاننے کی کوشش نہیں کی بس سیدھا آڈیشن کے لیے گیا، اس وقت بابا (عرفان خان) کا انتقال ہوچکا تھا۔

بابل کا کہنا تھا کہ جانے کے بعد بہت ٹوٹا ہوا اور کمزورمحسوس کررہاتھا میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ڈائریکٹر انویتا کے ساتھ اپنے کیریئر کی شروعات کرنے کا موقع ملا۔

 ہدایتکار انویتا دت کا کہنا تھا کہ ’قلا ایک ایسی کہانی ہے جسے میں اسکرین پر لانے کے لیے بے چین تھی یہ اور بھی خوشی کی بات ہے کہ میری فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہو رہی ہے جس کی رسائی 190 سے زائد ممالک میں ہے ہم سب اس پروجیکٹ کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ فلم کی کہانی 1930 اور 1940 کی دہائی کے آخر کے المناک ماضی کے بارے میں بتاتی ہے یہ کہانی ایک نوجوان فنکار اور مشہور پلے بیک سنگر کی ہے۔

Comments

- Advertisement -