تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

قلندرز نے سلطانز کی فتوحات کو بریک لگا دیا

لاہور: پی ایس ایل 7 کے 17ویں‌ میچ میں‌ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کی فتوحات کو بریک لگاتے ہوئے باآسانی52 رنز سے شکست دے دی، فخر زمان کو نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم قلندرز کی جانب سے دیے گئے 183 رنز کے تعاقب میں مقرررہ اوورز میں 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی، واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ایونٹ میں یہ پہلی شکست ہے۔

صہیب مقصود کے 29 اور ٹم ڈیوڈ کے 24 رنز کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، کپتان رضوان 20 اور شان مسعود 8 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

رلی روسو کو راشد خان نے صفر پر پویلین روانہ کردیا، خوشدل شاہ 22 اور انور علی پانچ رن بناسکے۔

قلندرز کی جانب سے زمان خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ حارث رؤف، راشد خان، شاہین آفریدی  نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور سلطانز کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف تھا۔

فخر زمان نے 60 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کامران غلام 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عبداللہ شفیق 4 رنز بنا کر انور علی کو وکٹ دے بیٹھے۔

محمد حفیظ 43 رنز بنا کر شاہنواز دہانی کا نشانہ بنے، فل سالٹ نے 26 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

سلطانز کے عباس آفریدی، عمران طاہر، شاہنواز دہانی اور انور علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سلطانز کی ٹیم وننگ اسکواڈ کے ساتھ ہی میدان میں اترے گی جبکہ قلندرز نے بھی کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے گزشتہ روز زلمی کو42 رنز سے شکست دے کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، سلطانز مسلسل چھ میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

ادھر لاہور قلندرز نے 5 میچز کھیل کر 6 پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں، اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے آج ملتان سلطانز کے خلاف کامیابی کی صورت میں وہ دوسری پوزیشن پر پہنچ جائے گی۔

آخری پانچ مقابلوں میں قلندرز کو سلطانز پر برتری حاصل ہے تاہم سیزن سیون کے پہلے راؤنڈ میں لاہور کے خلاف جیت کے بعد ملتان کا مورال ہائی ہے، کرکٹ دیوانوں کو شاہین اور رضوان میں ایک اور تگڑے مقابلے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

Comments

- Advertisement -