تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 15ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا 144 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر  حاصل کرلیا، کپتان سہیل اختر نے 40 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

سہیل اختر نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 گیندوں پر 40 رنز بنائے، محمد حفیظ 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اوپنر فخر زمان 9 رنز بنا کر فہیم اشرف کا نشانہ بنے، محمد فیضان کو 9 رنز پر شاداب خان نے بولڈ کیا۔

بین ڈنک 17 رنز بنا کر حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے، ٹم ڈیوڈ 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، راشد خان نے آخری اوور میں تین چوکے لگا کر قلندرز کو کامیابی دلوائی، راشد خان 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی، فہیم اشرف، فواد احمد اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے تھے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا تھا، جیمز فالکنر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پانچ وکٹیں 72 رنز پر گریں، اوپنر عثمان خواجہ 18 اور کولن منرو صرف 11 رنز بناسکے تھے۔

روحیل نذیر 11 رنز بنا کر جیمز فالکنر کا نشانہ بنے، کپتان شاداب خان 7 رنز بنا کر چلتے بنے، افتخار احمد 16 گیندیں کھیل کر 12 رنز بنائے، انہیں احمد دانیال نے سہیل اختر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

حسین طلعت 14 رنز پر راشد خان کو وکٹ دے بیٹھے، جارح مزاج بیٹسمین آصف علی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حسن علی نے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔

فہیم اشرف نے 27 رنز کی اننگز کھیلی، محمد وسیم 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے جیمز فالکنر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، احمد دانیال اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، راشد خان نے چار اوورز میں 9 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر شاداب الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ رات میں اوس پڑتی ہے اس وجہ سے پہلے بولنگ کررہے ہیں، بین ڈنک، راشد خان، جیمز فالکنر اور ٹم ڈیوڈ ٹیم میں شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ اچھا ٹوٹل سیٹ کرنے کی کوشش کریں گے، کوشش ہوگی 160 سے زائد اسکور کریں، ٹیم میں عثمان خواجہ، کولن منرو اور فواد خان شامل ہیں۔

لاہور قلندرز اسکواڈ

لاہور قلندرز کی ٹیم میں فخر زمان، سہیل اختر، محمد فیضان، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، جیمز فالکنر، راشد خان، شاہین آفریدی، احمد دانیال اور حارث رؤف شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کولن منرو، عثمان خواجہ، افتخار احمد، شاداب خان، حسین طلعت، روحیل نذیر، آصف علی، فہیم اشرف، حسن علی، محمد وسیم اور فواد احمد شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -