تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی: پی ایس ایل 6 کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے دوسرے مییچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 141 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، محمد حفیظ نے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اوپنر فخر زمان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان سہیل اختر نے 14 رنز کی اننگز کھیلی، آغا سلمان کو عماد بٹ نے 21 رنز پر پویلین روانہ کیا۔

بینک ڈنک 22 رنز بنا کر وہاب ریاض کا نشانہ بنے، سمیت پٹیل 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ ویزے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور ثاقب محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، مجیب الرحمان اور عماد بٹ ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے,، راشد خان 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل  پشاور زلمی نے لاہور قلندر کو جیتنے کے لئے 141 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پشاور زلمی کے اوپنرز اور مڈل آرڈر بلے باز بری طرح ناکام ہوئے، اوپنر امام الحق صفر، کامران اکمل 5، مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، تجربہ کار بلے باز شعیب ملک نے کچھ مزاحمت کی اور ٹیم کے اسکور کو قابل قدر مجموعے تک پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ بھی 26 رنز بناکر ہمت ہار گئے۔

شیرفین رتھر فورڈ اور روی بوپارہ نے مل کر ٹیم کے اسکور کو تیز کیا اور میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے، زلمی کے شیرفین رتھر فورڈ 26 رنز بناکر پویلین لوٹے ، دونوں بلے بازوں کے درمیان 64 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ رہی۔

پشاور زلمی کی جانب سے روی بوپارہ 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، زلمی نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔

اس سے قبل لاہور قلندر کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، اس لئے بولنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی کو150 رنز تک آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان پشاور زلمی وہاب ریاض نے کہا کہ لاہور قلندرز کو بہترین کھیل کر ہی ہرا سکتے ہیں اور میچ جیتنے کیلئے 170 رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

پی ایس ایل سکس میں آج دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔

گذشتہ روز پی ایس ایل 6 کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا، فاسٹ بولر ارشد اقبال کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -