آرمی چیف نے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی terrorists death
The news is by your side.

Advertisement

آرمی چیف نے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف میجر جنرل قمر جاوید باجوہ نے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، چاروں دہشت گرد دفوج اور سیکیورٹی اداروں پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی وہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں، شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعتوں سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کے نام ریاض احمد، حفیظ الرحمان، محمد سلیم اور کفایت اللہ ہیں، چاروں دہشت گردوں نے 16 افراد کو شہید جبکہ 8 کو زخمی کیا علاوہ ازیں دہشت گردوں نے سرکاری اسکولوں کو بھی تباہ کیا تھا۔

پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس

پاک فوج نے کارروائی کے دوران چاروں دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا تھا، بعد ازاں چاروں کو دہشت گردوں فوجی عدالتوں میں اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا تاہم وہ اپنے آپ کو بے قصور ثابت نہ کرسکے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فوجی عدالتوں نے جرم ثابت ہونے پر 23 دہشت گردوں کو عمر قید کی سزائیں بھی سنائی ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں