پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

آرمی چیف اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاویدباجوہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان  نواب ثناء اللہ زہری نے گوادر میں ملاقات کی اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال سمیت سی پیک کی سیکیورٹی پر خصوصی گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں صوبےمیں امن و امان کی صورتحال اور سی پیک کی سیکیورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پرجنرل قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد دی، ملاقات میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض بھی موجود تھے۔


پڑھیں: ’’ دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے، آرمی چیف ‘‘


دونوں شخصیات کی ملاقات کے حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں امن و امان پر آرمی کے کردار کو سراہا اور قیام امن کے لیے آئندہ بھی اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

zubair-haya

ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ ’’بلوچستان میں قیام امن کے لیے پاک فوج اور حکومت کے درمیان تعاون کو سلسلہ جاری رہے گا‘ ادھر چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نے مزارقائدپرحاضری دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل زبیرمحمودحیات نےمزارقائدپرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں