تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

تاجر ریڑھ کی ہڈی ہیں، دہشت گردوں کو سر اٹھانے نہیں دیں گے، قمرباجوہ

کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ سے تاجروں اور صنعت کاروں کے وفد نے ملاقات کی، سپہ سالار نے کہا کہ تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، دہشت گردوں کو شہر میں کسی صورت سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے دورہ کراچی میں مصروف دن گزارا، انہوں نے کور ہیڈ کوارٹر اور رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور شہر میں قائم ہونے والے امن و امان کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔

آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر باجوہ  سے کراچی کے صںعت کاروں اور تاجروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں امن وامان سمیت تاجروں کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی، تاجروں کے وفد میں ایف پی سی سی آئی سے صدر زبیر طفیل، مسعود نقی کے علاوہ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدور بھی موجود تھے۔

جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ ’’کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے معمولات زندگی بحال ہوئے، شہر میں دیرپا امن و استحکام کے لیے کوشش آخری حد تک جاری رہیں گی، کراچی آپریشن کے بعد ٹارگٹ کلنگ، اغوا برئے تاوان اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی‘‘۔

سپہ سالار نے کہا کہ شہر میں دہشت گردوں کو کسی صورت سر اٹھانے کا موقع نہیں دیا جائے گا، شہر میں قیامِ امن کے لیے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، قیادت کی تبدیلی سے پالیسی میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔

تاجروں کے وفد نے آرمی چیف کے سامنے بیٹھ کر شکایتوں کے انبار لگادیے جس پر جنرل قمر باجوہ نے اُن کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کراچی آپریشن کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

سپہ سالار کی یقین دہانی کے بعد تاجروں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے آرمی کے لیے اپنے تمام ترتعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Comments

- Advertisement -