تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

یقین دلاتا ہوں انشاء اللہ کراچی پرامن رہے گا، قمر باجوہ

کراچی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں دشمن نے حالات خراب کر کے معاشی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی مگر سیکیورٹی  فورسز نے اس حکمتِ عملی کو ناکام بنا دیا، یقین دلاتا ہوں انشاء اللہ کراچی پُر امن رہے گا۔

کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ معیشت کا تعلق تمام شعبہ ہائے زندگی سے ہے کیونکہ یہ معیار زند گی کی عکاس ہوتی ہے، مضبوط معیشتوں کو ہمیشہ جارحیت کا سامنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 دہائیوں سے مختلف عالمی نظریات میں تبدیلی آئی ہے، روس کے پاس ہتھیاروں کی کمی نہیں تھی مگر کمزور معیشت نے اُسے توڑ دیا کیونکہ سیکیورٹی اور معیشت کا باہمی تعلق ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسائل کو خطرہ بننے سے پہلے ختم کرنا ہوگا کیونکہ اگر ان معاملات پر قابو نہ پایا جائے تو صورتحال خراب سے خراب تر ہو جاتی ہے،سیکیورٹی بہتر اور معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کیا جس سےدیرپااثرات مرتب ہوئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اندورنی سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی کیونکہ ہم نے ریاستی رٹ کو چلینج کرنے والے افراد کو شکست دی، دشمن پاکستان کو ناکام بنانا چاہتا ہے اس لیے اُس نے کراچی میں خون خرابا کر کے عدم استحکام کی کوشش کی۔

آرمی چیف آف اسٹاف نے کہا کہ کراچی میں دیرپا امن ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیے سخت محنت اور اقدامات اور مزید جاری ہیں، دیرپا ترقی کے لیے امن و امان کا ہونا بہت ضروری ہے، کراچی کے عوام کا تعاون پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہے جس کو دیکھ کر کہتا کر یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ کراچی پرُامن رہے گا۔

سی پیک پر بات کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ سی پیک سے خطے میں دیرپا اثرات مرتب ہوں گے، پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے پاک فوج چینی دوستوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کررہی ہے۔


Comments

- Advertisement -