تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اداروں اور شخصیات سے پہلے پاکستان ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آرمی نیشنل سیکیورٹی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی، اداروں اور شخصیات سے پہلے ملک ہے، ملک پر کسی کو فوقیت نہیں دیں گے۔

پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کاایبٹ آبادمیں بلوچ رجمنٹ سینٹرکادورہ کیا اور یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے فاتحہ خوانی کی۔

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بلوچ رجمنٹ سے خصوصی رشتہ ہے، میرے والد بھی اسی رجمنٹ کے افسر تھے، اس موقع پر آرمی چیف جوانوں، افسران اور ایف سی اہلکاروں کے ساتھ گھل مل گئے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک پر کسی کو فوقیت نہیں دیتے، پاکستان آرمی نیشنل سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی کوئی بھی ادارہ ہو یا شخصیت سب پاکستان کے بعد ہے۔

Comments

- Advertisement -