اسلام آباد (11 فروری 2026): سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہوگئے، انہیں علاج کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
فیملی ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ سابق آرمی چیف منگل کی صبح ساڑھے 4 بجے گھر کے واش روم میں گرے، ان کے جسم کے مختلف حصوں میں چوٹیں آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: باجوہ کی ایکسٹینشن پر (ن) لیگ نے بلینک چیک دیا تھا، خواجہ آصف
ذرائع نے مزید بتایا کہ ان کے سر پر زخم آئے ہیں اور وہ راولپنڈی کے اسپتال میں آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔
جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ 2016 سے نومبر 2022 تک پاکستان کے آرمی چیف رہے۔ انہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عہدے کیلیے مقرر کیا تھا، بعد ازاں عمران خان کے دور حکومت میں ان کی مدت میں 3 سال کی توسیع کی گئی۔


