جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

’’چینی کی قیمتوں سے متعلق کسی کو ذمہ دار قرار دینے کی ضرورت نہیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں سے متعلق کسی کو ذمہ دار قرار دینے کی ضرورت نہیں۔

اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے والے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کے سامنے چینی کے اسٹاک سے متعلق رپورٹ رکھی جاتی ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے متعلق کسی کو ذمہ دار قرار دینے کی ضرورت نہیں۔

قمر زمان نے کہا کہ حکومت رپورٹ کی بنیاد پرہی ایکسپورٹ سے متعلق فیصلہ کرتی ہے، سرپلس چینی ہوتی ہے تو ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان سے افغانستان کو چینی، گندم اور فرٹیلائزر اسمگل ہوتی ہے، افغانستان کے ساتھ ساتھ ایران کو بھی اشیا اسمگل ہوتی ہیں۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ لمحہ فکریہ ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ ایکسپورٹ کی اجازت نہ دی جائے تو شوگر مل مالکان کسانوں کو پریشان کرتے ہیں۔

شوگرمل مالکان کسانوں کو گنے کے پیسے نہیں دیتے، گنا نہیں اٹھاتے۔ یہ درست ہے ملک میں چینی کے ساتھ ساتھ بےشمار مافیاز ہیں۔ یہ مافیاز مرضی کی پالیسیاں بنواتے ہیں،اسمگلنگ میں بھی ملوث ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کل تک حکومت کا حصہ تھا آج کس منہ سے ایسی باتیں کر رہا ہوں، اس میں کوئی دو رائے نہیں بجلی کے بل بہت زیادہ آئے ہیں۔ عام آدمی پریشان ہے، میں حقائق کے ساتھ ہوں۔ آئی ایم ایف معاہدے پرعمل نہیں کریں گے تو مسائل مزید بڑھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں