تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

’عمران خان خود کہا کرتے تھے قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہیے‘

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان خودکہاکرتےتھےکہ قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہیے وہ پہلےخود کو قانون کے سامنے سرنڈر کریں پھرقانون کی بالادستی کی بات کریں۔

گجرات میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان اپنےحواریوں کے ذریعے پولیس کے ساتھ تصادم کرنا چاہتے تھے عمران خان عدالتوں میں پیش ہوں ہمیں کوئی اعتراض نہیں عمران خان خود کسی قانون کو مانتا نہیں وہ قانون کی باتیں کیسےکر سکتا ہے۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان پہلےخود کو قانون کے سامنےسرنڈر کرے پھرقانون کی بالادستی کی بات کرے، پاکستان میں فیصلے قانون کے مطابق ہوں گےعمران خان کی خواہشوں کےمطابق نہیں جہاں جہاں قانون کی خلاف ورزی ہوگی وہاں گرفتاریاں ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مرضی جیسی گرفتاریاں نہیں ہوں گی پنجاب حکومت کوگرانےکے لیے ہم کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اٹھائیں گے اسمبلی عمران خان کےخلاف آرٹیکل 6نہیں لگاناچاہتی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کےلانگ مارچ کےسوال پرقمرزمان کائرہ برامان گئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کےعلاوہ بھی بہت سے سوالات ہیں ملک میں مہنگائی بڑھی ہے اس پر سوال کریں ملک میں سیلاب نے تباہی مچارکھی ہےاس پرسوال کریں۔

Comments

- Advertisement -