تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مردان کی ننھی لائبہ بیٹے کی تعزیت کے لیے قمر زمان کائرہ کے گھر پہنچ گئی

لالہ موسیٰ: مردان سے تعلق رکھنے والی لائبہ نامی بچی پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے زخموں پر مرہم رکھنے اُن کے گھر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مردان کی ننھی لائبہ نے قمر زمان کائرہ کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں اُس نے پی پی رہنما کا کہا تھا کہ آپ بیٹے کے غم میں نہ روئیں، اللہ میاں آپ کے بیٹے کا جنت میں بہت خیال رکھیں گے۔

لائبہ کا کہنا تھاکہ اللہ کے بعد ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، میں بھی آپ کی بیٹی کی طرح ہوں اور آپ کے اس دکھ میں برابر کی شریک ہوں، بس آپ اسامہ کو یاد کر کے نہ روئیں۔

مردان کی ننھی لائبہ کا ویڈیو پیغام قمر زمان کائرہ نے دیکھا جس کے بعد بچی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا، لائبہ اپنے والدین کے ہمراہ مردان سے روانہ ہوئیں اور ایک روز قبل وہ بچی پی پی رہنما سے تعزیت کے لیے اُن کی رہائش گاہ لالہ موسیٰ پہنچیں اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ’میرا بیٹا تو واپس نہیں آسکتا مگر آپ کی ہمت اور عزم کو دیکھ کر میرا دکھ اور غم ہلکار ہوگیا‘‘۔

ویڈیو دیکھیں: ’’بیٹا تو واپس نہیں آسکتا، اللہ آگے کی منازل آسان کرے‘‘

یاد رہے کہ 17 مئی کو لالہ موسیٰ میں ٹراما سینٹر جی ٹی روڈ کے قریب پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی گاڑی درخت سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا اسامہ اپنے دوست سمیت جاں بحق ہو گیا تھا۔

اسامہ قمر طاہر گورنمنٹ کالج لاہور کا طالب علم تھا، قمر زمان کائرہ کو بیٹے کے انتقال کی اطلاع اسلام آباد میں دی گئی، قمر زمان کائرہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں شریک تھے۔

قمر زمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کی موت کی خبر سن کر پورے ملک میں لوگوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں