The news is by your side.

مسلم لیگ ن اپنے کرموں کا پھل پا رہی ہے،: قمر زمان کائرہ

لاہو: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ آج اپنے کرموں کا پھل پا رہی ہے، بہت جلد تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکلنے والی ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس بارپنجاب میں چالو الیکشن نہیں ہونے دیں گے.

میاں صاحب کے بعد چھوٹے بھائی کا گھیرا تنگ ہونے لگا ہے، نوازشریف نے ہمیشہ چھتریوں کے سائے میں زندگی گزاری

قمر زمان کائرہ

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ بہت جلد تحریک انصاف قصہ پارینہ ہوجائے گی، تحریک انصاف کےغبارے سے ہوا نکلنے کو ہے.

انھوں نے ن لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں‌ صاحب کی پارٹی آج اپنے کرموں کا پھل کاٹ رہی ہے. انھوں نے شہباز شریف کے دورہ سندھ پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ خادم اعلیٰ پہلے پنجاب کی کرپشن کا حساب دیں، پھر سندھ کا رخ کریں.

انھوں‌ نے مزید کہا کہ میاں صاحب کے بعد چھوٹے بھائی کا گھیرا تنگ ہونے لگا ہے، نوازشریف نے ہمیشہ چھتریوں کے سائے میں زندگی گزاری.

انھوں نے مزید کہا کہ نیب کا فیصلہ آنے والا ہے، میاں صاحب اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، یہ ن لیگ کے کرموں‌ کا نتیجہ ہے. 

یاد رہے کہ آج سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایک سیمینار میں اداروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ساتھ برتے جانے والے رویے سے لگ رہا ہے کہ ووٹ کو مستقبل میں بھی عزت نہیں دی جائے گی۔


میاں صاحب جیل گئے تو انہیں کوئی خاص سیاسی فائدہ نہیں پہنچے گا، قمر زمان کائرہ


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں