لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہےکہ وزیراعظم آج کل بوکھلائے ہوئےاور باولے پن کا شکارہیں ، شاہد خاقان نوازشریف اور مریم نوازکی زبان استعمال کررہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب آج کل بالکل بوکھلائےہوئےہیں، وزیراعظم خودکہتےہیں نااہل نوازشریف میرےوزیراعظم ہیں۔
قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف خود کہتےہیں چیف جسٹس سےملاقات کیلئےگیاتھا، یہ بھی کہتےہیں چیف جسٹس سےملاقات کیلئےفریادی بن کرگیاتھا، وزیراعظم بعدمیں خودچیف جسٹس کوہدف تنقیدبناتےہیں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ شاہدخاقان نوازشریف اورمریم نوازکی زبان استعمال کررہےہیں، نوازشریف اورفیملی پرمنی لانڈرنگ اورکرپشن کےکیسزچل رہےہیں، نوازشریف کی پوری زندگی ووٹ کا تقدس پامال کرتے ہوئے گزری۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کونصیحت کرنے والے خود ماضی میں کیا کرتے رہے ہیں،لوگوں کوخریدنااورچھانگامانگاکی بنیادتونوازشریف نے رکھی تھی۔
مزید پڑھیں : آصف زرداری نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، وزیراعظم
یاد رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیرہ غازی خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کی عزت کی اور کرتے رہیں گے، جہم نےہمیشہ شرافت کی سیاست کی ،کسی کی بےعزتی نہیں کی،پگڑی نہیں اچھالی، گالیاں دینےوالےصرف گالیاں دیناہی جانتےہیں، پاکستان کےباشعورعوام حکومت ہٹانےکاجواب ضرور لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، پہلےہم نےگیس کی کمی پوری کی پھر اس کےمنصوبےلگائے، آئندہ 20گیس کی کمی نہیں ہوگی،ہم نے200ارب کےگیس منصوبے ملک میں شروع کیے، یہ وہ ترقی کاسفرہےجومسلم لیگ ن نےشروع کیا، 10 لاکھ کےگیس کنکشن لگےاور10لاکھ لگ رہےہیں، 1700 کلومیٹر موٹر وے مکمل ہوچکا ہے یامکمل ہوناہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ فرق ہےآصف زرداری کی اورن لیگ کی حکومت میں ،عوام سے درخواست ہے ووٹ کا فیصلہ کریں توکارکردگی سامنےرکھیں۔