The news is by your side.

Advertisement

قمر زمان کائرہ کی فواد چوہدری کے بارے میں بڑی پیش گوئی

سرگودھا: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری پہلے آصف علی زرداری کے وکیل ہوتے تھے ، وہ بہت جلد عمران خان کے مخالف ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، قمرزمان کائرہ نے کہا کہ جھوٹے وعدے کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے، حکومت اس وقت بوکھلائی کیفیت میں ہے ہر روز نئی بات کرتے ہیں۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ حکمران بار بار غلط بیانیاں کرتے اور جھوٹ بولتے ہیں، سعودی عرب سے ایسا پیسہ آیا کہ دیکھ سکتے ہیں، خوش ہوسکتے ہیں لیکن خرچ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ  قوم سے معافی مانگ لیں اور کہیں کہ الیکشن کے دوران کیے وعدے پورے نہیں کرسکتا کسی کے کہنے پر وعدے کرتا رہا ہوں۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری گھبرانے والے نہیں ہیں، مقدمات جیلیں پہلے بھی دیکھی ہیں جبکہ ناپختہ حکمران مخالفین کو گالیاں دے رہے ہیں، تلخی کی فضا بنا رکھی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم اپنی کئی کہی ہوئی باتوں‌ کو بعد میں بدل چکے ہیں، قمر زمان کائرہ

واضح رہے کہ قمرزمان کائرہ کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ  وزیراعظم عمران خان اپنی کئی کہی ہوئی باتوں کو بعد میں بدل چکے ہیں، پی ٹی آئی نے الیکشن کے دوران جو خواب دکھائے وہ پالیسیاں عوام کے سامنے لائے، خان صاحب نے پہلے اتنی باتیں کیوں کیں کہ اب اس کے نزدیک نہیں پہنچ پارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پاکستان کے آئین کے تحت کام کرنے کا اختیار ہے تاہم حکومت کی کارکردگی کو دو ماہ میں جانچا نہیں جاسکتا ہے، پاکستان میں ملٹی پارٹی سسٹم ہے، کنٹرولڈ جمہوریت نہیں ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں