site
stats
پاکستان

میاں صاحب ! اب آپ کی ڈگڈگیاں نہیں چلیں گی، قمر زمان کائرہ

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے پاس وژن تھا جس کے تحت آئین میں متفقہ قانون سازی ہوئی لیکن میاں صاحب آپ تو بس ڈرامے بازی کر رہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ کے خلاف ریفرنسز بننے والے ہیں اور اب آپ کی ڈگڈگیاں نہیں چلیں گی ، پیپلزپارٹی اب دمادم مست قلندرکرے گی۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ خلاف نہ آنے تک پاکستان میں سب اچھا تھا لیکن جب فیصلہ آگیا توملک کو خدشات آ گئے اور اچانک خطرے پیدا ہوگئے؟ میاں صاحب !! اب یہ ڈرامے بازیاں نہیں چلیں گی۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ آپ نے عوام سے جو جو وعدے کیے وہ سب سچ ثابت نہیں ہو سکے ہیں اور آج بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، دیہات میں رہنے والے پریشان ہیں، بے روزگاری عروج پر ہے ہے، سی این جی کے لیے قطاریں لگتی ہیں، پاکستان کا قرضہ دگنا ہوگیا اور لوگوں کو رہنے کے لیے گھر میسر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے میرٹ پر فیصلہ دے دیا توآپ ان کے پیچھے پڑ گئے ہیں، میاں صاحب !! آپ وزیراعظم تھے لیکن اب آپ نا اہل ہوگئے ہیں اس لیے اس حقیقت کو جتنی جلدی ہو تسلیم کرلیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ آپ کے بھائی ہیں اور وفاق میں اب بھی حکومت آپ کر رہے ہیں لیکن لوگوں کو انصاف کیوں نہیں دے رہے ہیں؟ عوام کیلئے آپ نے جو فیصلہ کرنا ہےکریں آپ کو کس نے روکا ہے؟

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ کواچانک یاد آیا کہ لوگوں کے پاس رہنے کو گھرنہیں لیکن میاں صاحب آپ کے کچھ لوگوں کے پاس تو بڑے بڑے محلات ہیں اور آپ طویل عرصے حکومت میں رہے ہیں تو مسائل کیوں حل نہیں کرتے؟

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ آپ لوگوں نے آشیانہ اسکیم میں اربوں لوٹے، سستی روٹی میں اربوں جھونکے اور ہر اسکیم میں لاکھوں روپے ہضم کیے کیا شہبازشریف صاحب بتائیں گئ کہ کہاں گیا وہ پیسہ؟

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top