ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

عمران خان یوٹرن لیتے ہیں، ساتھ چلنا مشکل ہے، قمر زماں کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کےصدر قمر الزمان کائرہ کہا کہ ماضی میں بھی عمران خان نے خود بھی اپنی راہیں جدا کر لی تھیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزماں کائرہ لاہور میں میڈیا سے بات کررہے تھے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی تحریک انصاف کو ساتھ لے کر چلے لیکن عمران خان نے خود اپنی راہیں جدا کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرزِ سیاست میں کئی یوٹرن آتے ہیں ان کے اس اندازِ فکر ان کی اپنی جماعت کے لوگ پریشان ہیں۔

وزیرمملکت مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے قمرزمان نے کہا ان کے سر پر صوبائی حکومت سوار ہے، پنجاب میں آج بھی جہادی کیمپ اور سلیپنگ سیل کام کر رہے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر سب سے زیادہ عملدرآمد سندھ نے کیا۔

قمر زماں کائرہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوکسی عدالت اور کمیشن سےسزا نہیں ہوگی تا ہم اگر یہی مقدمات پیپلز پارٹی کے خلاف ہوتے تو کب کی سزاسنائی جاچکی ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پییپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو پورے پاکستان میں جڑیں رکھتی ہے اور ملک کے کونے کونے میں اس کے کارکنان موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں