The news is by your side.

Advertisement

جب ہم پر حملے ہورہے تھے، ن لیگ طالبان کو خوش کرنے میں‌ مصروف تھی: قمر زمان کائرہ

پیپلزپارٹی نے سوات میں آپریشن کیا، عمران خان تو طالبان کو پشاور میں دفترکھول کردینا چاہتے تھے

لاہور: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کا کریڈٹ رینجرزاورسندھ پولیس کوجاتا ہے، اس میں‌ ن لیگ کا کوئی حصہ نہیں.

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کراچی آپریشن میں ن لیگ کا حصہ نہیں ہے، بانی ایم کیوایم اور ان کے درمیان اتحاد تھا.

کراچی آپریشن میں ن لیگ کا حصہ نہیں ہے، بانی ایم کیوایم اور ان کے درمیان اتحاد تھا

قمر زمان کائرہ

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردوں، انتہا پسندوں سے کبھی نہیں ڈری، باجوڑاوروزیرستان آپریشن ہمارے دور میں شروع ہوئے، دہشت گردوں سےکوئی خوفزدہ تھا تووہ ن لیگ تھی.

قمرزمان کائرہ جب ہم پر حملے ہورہے تھے ن لیگ طالبان کو خوش کرنے میں‌ مصروف تھی، میاں برادران طالبان سے التجا کرتے تھے کہ پنجاب نہ آنا.

انھوں نے کہا کہپیپلزپارٹی نے سوات میں آپریشن کیا، عمران خان تو طالبان کو پشاور میں دفترکھول کردینا چاہتے تھے.

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پیشیاں کرپشن کی وجہ سے بھگت رہےہیں، میموگیٹ اسکینڈل میں کس کےکہنے پرنوازشریف نے کالا کوٹ پہنا، یہ حقائق مسخ نہیں‌ کرسکتے.

یاد رہے کہ آج اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت عوامی نمائندوں کا اجلاس ہوا تھا، جس میں‌ انھوں نے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ ملک میں صرف میرا ہی احتساب ہورہا ہے۔


امریکی صدر کی پیشکش ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کیے‘ نوازشریف


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں