بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

ویرات کوہلی! پلیز میرے لیے انوشکا کو چھوڑدیں: قندیل بلوچ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی متنازعہ اداکارہ قندیل بلوچ نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں انوشکا شرما کو چھوڑکران سے دوستی کرنےکی دعوت دی ہے۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا رشتہ مشکلات کا شکار ہے اور ان کے درمیان علیحدگی کی اطلاعات گردش کررہی ہیں۔ اسی تناظر میں فیس بک پر ویڈیوز کے حوالے سے مشہورپاکستانی اداکارہ قندیل بلوچ نے ویرات کوہلی کو پیشکش کی ہے کہ وہ انوشکا شرما کو چھوڑکران کا ہاتھ تھام لیں۔

قندیل نے اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ ’’ویرات کوہلی بہت چارمنگ ہیں‘‘ اور ان سے درخواست کی ہے کہ ’’پلیز میرے لیے انوشکا کو چھوڑدیں‘‘۔

اب ویرات کوہلی قندیل بلوچ کی اس آفر کو قبول کرتے ہوئے اپنی سابقہ محبوبہ سے دامن چھڑاتے ہیں یا نہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں