تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

قاسم اکرم کا اہم لیگ سے معاہدہ طے پا گیا

انڈر 19 میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر قاسم اکرم کا کریبین لیگ سے معاہدہ طے پا گیا۔

ابھرتے ہوئے اسٹار آل راؤنڈر کریبین پریمیئر لیگ کی فرنچائز سینٹ کٹس اینڈ نیوپیٹریاٹس کی نمائندگی کریں گے۔

31 اگست سے شروع ہونے والے لیگ کے نئے ایڈیشن میں قاسم اکرم سری لنکا کے وینندوہرسنگا کی جگہ کھیلیں گے۔

19سالہ آل راؤنڈر نے انڈر19ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے بھرپورکارکردگی کا مظاہرہ کر کے سیلکٹرز کی توجہ حاصل کی تھی۔

عالمی کپ کربینین میں ہی کھیلا گیا تھا جس میں قاسم اکرم نے 153 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے تھے۔

جس کے بعد کراچی کنگز نے انہیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے بھرپور موقع فراہم کیا اور انہوں نے صرف 26 گیندوں پر 51 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی۔

Comments

- Advertisement -