قصور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہبازشریف ڈرامےبازیاں ختم کرکے قصور کے متاثرہ بچوں کوانصاف دلائیں۔
قصور ویڈیو اسکینڈل سےملک بدنام ہوا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی قصور ویڈیو اسکینڈل کے متاثرین کا غم بانٹنے گاؤں حسین خان والا پہنچے۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف ڈرامےبازیاں ختم کرکےبچوں کوانصاف دلائیں۔ یہ زمین کا نہیں ضمیر کا معاملہ ہے۔
قصور ویڈیو اسکینڈل سےملک کی بدنامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پرویز الہی نے کہا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر داغ دھویا جاسکتا ہے، انہوں نے متاثرین کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھانے کا اعلان کیا۔