منگل, جولائی 8, 2025
اشتہار

اسرائیل نے اپنے ہی اسیران کو ہلاک کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے النصیرات کیمپ میں کارروائی کے دوران اپنے ہی اسیروں کو ہلاک کیا ہے۔

میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فورسز کے حملے میں ایک امریکی شہری سمیت تین اسرائیلی اسیران مارے گئے۔

یہ دعویٰ قسام بریگیڈ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک بیان میں کیا۔

اسرائیلی فورسز نے چار اسیروں کو رہا کر دیا لیکن حملے میں کم از کم 274 فلسطینی شہید ہوئے۔

گلف کوآپریشن کونسل نے ’گھناؤنے‘ نصرت قتل عام کی مذمت کی ہے۔ جی سی سی کے سکریٹری جنرل جاسم محمد البدوی نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "ایک گھناؤنا اور دہشت گردانہ جرم قرار دیا ہے۔

جی سی سی کی طرف سے ایک بیان میں، انہوں نے کہا کہ یہ حملہ اسرائیلی قابض افواج کا اصل چہرہ عیاں کرتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ تمام بین الاقوامی کنونشنوں اور انسانی اقدار کی مکمل پامالی کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں