ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

حماس کے خصوصی آپریشنز، اسرائیل کی 335 گاڑیاں تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

قسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ جنگجو جب تک ضرورت ہو ’دشمن‘ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

حماس کے مسلح ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ گروپ کے جنگجوؤں نے غزہ میں زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کی 335 گاڑیوں کو تباہ کیا ہے۔

ابو عبیدہ نے پہلے سے ریکارڈ شدہ بیان میں کہا کہ گزشتہ 72 گھنٹوں میں مزید 33 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں تباہ کیا گیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ گروپ کے جنگجوؤں نے بیت حنون میں پیدل اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بناتے ہوئے "درجنوں کارروائیاں” کی ہیں۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ پچھلے تین دنوں کے دوران، فلسطینی جنگجوؤں نے "خصوصی آپریشنز” بھی کیے ہیں جن کے نتیجے میں "دشمن کی فوجیں” ماری گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک غزہ پر حملہ جاری ہے جنگجو "دشمن” کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، اور انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے اور تمام "مزاحمتی” محاذوں پر اسرائیلی افواج کے ساتھ محاذ آرائی کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ عارضی جنگ بندی کا مطلب جنگ کا خاتمہ نہیں ہے بلکہ یہ جنگ طویل ہو گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں