پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

سانحہ قصور: پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قصور ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروادی۔

تحریک التواء پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پر رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری، عارف علوی ، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے جمع کروائی، تحریک التواء میں قصور ویڈیو اسکینڈل کو قومی المیہ قرار دیتے ہوئے درخواست کی گئی ہے کہ معمول کی کاروائی روک کر اس اہم ترین مسئلے پر ایوان میں بحث کی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں قصور اسکینڈل پر قومی اسمبلی میں آواز بلند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں