The news is by your side.

Advertisement

قصور واقعہ کے بعد چنیوٹ میں بچے سے زیادتی کا ویڈیو اسیکنڈل سامنے آگیا

چنیوٹ: قصور واقعہ کے بعد چنیوٹ میں بچے سے زیادتی کا ویڈیو سیکنڈل سامنے آگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

  تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ڈاور کا رہائشی تیرہ سالہ ثمر عباس ولد ظہور احمد کو علاقہ کے رہائشی سہیل احمد ، کاشف طفیل ، امتیاز ، اعجاز اور فیصل بہلا پھسلا کر لے گئے اور گھر لے جاکر نشہ آور شربت پلایا جس کے بعد ثمر عباس بہوش ہوگیا تو ملزمان نے باری باری اس سے زیادتی کرتے رہے اور اس کی موبائل کے ذریعے ویڈیو بناتے رہے۔

پولیس تھانہ چناب نگر نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 377/367  18موشن پیکچر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ، پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں