بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

پی ٹی آئی کارکنان کے قتل میں ملوث ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے دو کارکنوں کے قتل میں ملوث نون لیگ کے 2 بلدیاتی امیدواروں کی یکم نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

لاہور کے علاقے یکی گیٹ میں تحریک انصاف کے دو کارکنوں کے قتل میں ملوث نون لیگ کے بلدیاتی امیدوار چودھری زاہد اور احمد رشید کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزمان کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ ملک شہزاد اور ملک عارف کے قتل میں ملوث نہیں۔

الیکشن مہم سے روکنے کیلئے ان پر غلط الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ عدالت نے نون لیگ کے بلدیاتی امیدوار چودھری زاہد اور احمد رشید کی یکم نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

ضمانت کے باوجود پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، جس پر وکلاء، نون لیگ کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں