منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

قطر ایئرویز کا پروازیں شروع کرنے سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ : قطر ایئرویز نے جمعرات کو دنیا کے مختلف ممالک کے لیے مجموعی طور پر 29 پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قطر کی قومی ایئر لائن ‘قطر ایئرویز’ نے جمعرات کے روز کے لیے اپنے وسیع تر فلائٹ آپریشن کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت دنیا کے مختلف ممالک کے لیے مجموعی طور پر 29 پروازیں چلائی جائیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ اس شیڈول میں 15 پروازیں دوحہ کے حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گی جبکہ 14 پروازیں مختلف عالمی شہروں سے دوحہ پہنچیں گی۔

دوحہ سے روانہ ہونے والی پروازوں کی منزلوں میں پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد، بیجنگ، نیویارک، میڈرڈ، لندن، قاہرہ، جوہانسبرگ، فرینکفرٹ، ممبئی، دہلی، کولمبو، جکارتہ اور منیلا شامل ہیں۔

دوسری جانب، لندن ہیتھرو، ڈیلس فورٹ ورتھ، پیرس، میڈرڈ، روم، جدہ، مسقط، دہلی، ہانگ کانگ، سئیول، بینکاک، کوالالمپور اور میلبورن سے پروازیں مسافروں کو لے کر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچیں گی۔

قطر ایئرویز کا کہنا ہے کہ اس فلائٹ آپریشن کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا اور دنیا کے اہم تجارتی و سیاحتی مراکز کو دوحہ کے ذریعے جوڑنا ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں