تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2022 کی تشہیر کیلئے قطر ایئرویز کا انوکھا اقدام

قطر ایئر ویز نے آئندہ سال 2022 میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کی تشہیر کیلئے ‘دوحا سے دوحا تک’ کی خصوصی پرواز چلا دی۔

اب تک فٹبال ورلڈ کپ کے 21 ایونٹ منعقد ہوچکے ہیں جب کہ بائیسویں فیفا ورلڈ کپ کا انعقاد 21 جنوری سے قطر میں ہورہا ہے، جس کے بعد قطر کو فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے پہلے عرب ملک ہونے کا اعزاز حاصل ہوجائے گا۔

یوں تو فیفا ورلڈ کے انعقاد میں ابھی دو ماہ باقی ہیں لیکن قطری حکومت نے ورلڈ کپ کی تشہیری مہم کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں قطر کی سرکاری قطر ایئرویز کی جانب سے ’دوحا سے دوحا تک‘ کی خصوصی پرواز کی گئی۔

قطر ایئرویز نے ایک گھنٹہ 22 منٹ کی نچلی پرواز کرکے فیفا ورلڈ کپ 2022 کیلئے مختص قطر کے مختلف اسٹیڈیمز کا فضائی دورہ کیا اور نچلی پرواز سے جائزہ لیا، جہاں ان کے خصوصی ورلڈ کپ لیوری 777 کے ساتھ گیمز کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس طیارے نے دوپہر 11 بجکر 39 منٹ پر دوحا میں ہی لینڈنگ کی۔ قطر ایئرویز نے اس خاص مشن کیلئے 7 سال پرانے بوئنگ 777 تھری ڈی زیڈ طیارے کا انتخاب کیا۔

Comments

- Advertisement -